بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں ویڈیو تصویر دیکھنا اورپھر قرآن پڑھنا


سوال

موبائل میں قرآن مجید کی تلاوت جائز ہے؟جب  کہ اسی موبائل میں تصاویر اور ویڈیوز بھی دیکھی جاتی ہیں۔

جواب

موبائل پر جاندار کی ویڈیواور تصویر دیکھناناجائزاور حرام ہے،تاہم اس کی وجہ سے موبائل میں قرآن مجید کی تلاوت کرناناجائز نہیں ہے، لہٰذا ناجائز کاموں سے اجتناب کیا جائے اور جائز کاموں کو کرنے کا اہتمام کیا جائے، نہ یہ کہ ناجائز کام کی وجہ سے جائز کام کو ترک کردیا جائے۔

حدیث  شریف میں ہے:

"إنّ أشدّ الناس عذابًا یوم القیامة المصورون."

(الصحيح لمسلم، كتاب اللباس والزينة، باب لاتدخل المائكة بيتا فيه كلب ولا صورة، ج:6، ص:161، ط:دارالمنهاج)

ترجمہ :

قیامت کے دن سب سے سخت عذاب تصویر بنانے والوں کا ہوگا۔

"البحرالرائق"میں ہے:

"(قوله ولبس ثوب فيه تصاوير) لأنه يشبه حامل الصنم فيكره وفي الخلاصة وتكره التصاوير على الثوب صلى فيه أو لم يصل اهـ.

وهذه الكراهة تحريمية وظاهر كلام النووي في شرح مسلم الإجماع على تحريم تصويره ‌صورة ‌الحيوان وأنه قال قال أصحابنا وغيرهم من العلماء تصوير صور ‌الحيوان حرام شديد التحريم وهو من الكبائر لأنه متوعد عليه بهذا الوعيد الشديد المذكور في الأحاديث يعني مثل ما في الصحيحين عنه - صلى الله عليه وسلم - «أشد الناس عذابا يوم القيامة المصورون يقال لهم أحيوا ما خلقتم» ثم قال وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره فصنعته حرام على كل حال لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى وسواء كان في ثوب أو بساط أو درهم ودينار وفلس وإناء وحائط وغيرها اهـ."

(كتاب الصلاة، ج:2، ص:29، ط:دارالكتاب الإسلامى)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408101310

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں