بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 ربیع الاول 1446ھ 09 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں بغیر وضو کے قرآن کریم کی تلاوت کرنے کاحکم


سوال

کیا موبائل میں بغیر وضو کے قرآن مجید پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں موبائل کے ذریعہ بغیر وضو کے قرآن مجید پڑھنا جائز ہے، بشرطیکہ اسکرین پر جس وقت قرآن مجید کھلا ہوا ہو، اسکرین کو ہاتھ نہ لگائے، اس کے علاوہ دیگر حصوں کو چھو سکتے ہیں، البتہ افضل یہ ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت با وضو ہوکر کی جائے۔

قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:

" لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعۃ:79)"

ترجمہ:کہ اسکو بجز پاک فرشتوں کے کوئی ہاتھ نہیں لگانے پاتا۔(از بیان القرآن)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"رجل أراد أن يقرأ القرآن فينبغي أن يكون على أحسن أحواله يلبس صالح ثيابه ويتعمم ويستقبل القبلة؛ لأن تعظيم القرآن والفقه واجب، كذا في فتاوى قاضي خان."

(كتاب الكراهية،الباب الرابع،ج:5،ص:316،ط:رشيديه)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144407102032

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں