قرآنِ پاک سے تلاوت کرنے سے پہلے وضو لازم ہے۔ تو کیا موبائل فون سے تلاوت کرنے کے لیے موبائل کو ہاتھ میں پکڑنے سے پہلے وضو لازم ہے؟
موبائل میں قرآن مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے، البتہ تلاوت کے دوران اسکرین پر آیات قرآنی ظاہر ہونے کی صورت میں اسکرین چھونے کے لیے با وضو ہونا ضروری ہوگا، بغیر وضو چھونے کی اجازت نہ ہوگی، اسکرین کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو چھونے کے لیے باوضو ہونا ضروری نہیں۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
کیا موبائل میں قرآن مجید رکھ سکتے ہیں؟
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144205200776
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن