بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں قرآن مجید پڑھنے کا حکم


سوال

موبائل  میں  قرآن مجید  کا پڑھنا کیسا ہے یعنی ڈاؤن لوڈ کر کے تلاوت کرنا؟

جواب

موبائل  میں قرآن مجید ڈاؤن لوڈ کرنا  اور  کی تلاوت کرنا جائز ہے،   البتہ موبائل کی اسکرین پر اگر قرآنِ کریم  کھلا ہوا ہو تو اسکرین پر جہاں  قرآن کریم  کی آیت ظاہر ہورہی ہوں  اس جگہ کو  وضو کے بغیر  چھونا جائز نہیں، اس کے علاوہ  موبائل کے دیگر حصوں کو  مختلف  اطراف  سے چھونا جائز ہے۔

باقی عام حالت میں جب سہولت ہو تو مصحف میں دیکھ کر قرآن مجید کی تلاوت کرنی چاہیے، یہ زیادہ بہتر ہے۔ نیز ملحوظ رہے کہ موبائل پر قرآنِ مجید ڈاؤن لوڈ کرنا ہو تو کسی مستند ایپلی کیشن سے مصحف ڈاؤن لوڈ کیا جائے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) يحرم (به) أي بالأكبر (وبالأصغر) مس مصحف: أي ما فيه آية كدرهم وجدار، وهل مس نحو التوراة كذلك؟ ظاهر كلامهم لا، (إلا بغلاف متجاف) غير مشرز."

(شامی 1 / 173، کتاب الطہارۃ، سنن الغسل، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201521

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں