کیا موبائل فون میں قرآنِ پاک انسٹال کرکے اس میں تلاوت کرنا جائز ہے؟ اگر جائز ہے تو کیا بغیر وضو بھی موبائل فون میں قرآن کو پڑھا جا سکتا ہے ؟
موبائل میں قرآنِ مجید انسٹال کرنا اور موبائل سے قرآنِ مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے، البتہ جب موبائل اسکرین پر قرآنِ مجید کھلا ہو تو اسے چھونے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے، اسکرین کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو بلاوضو چھوسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108201011
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن