بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جمادى الاخرى 1446ھ 14 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں قرآن مجید کی تلاوت کرنا


سوال

کیا موبائل میں قرآن پاک کی تلاوت کرسکتے ہیں؟

جواب

موبائل میں دیکھ کر قرآنِ مجید پڑھنا جائز ہے۔ چوں کہ قرآنِ کریم کو دیکھ کر ہاتھ لگائے بغیر زبانی تلاوت کرنا جائز ہے، اس لیے موبائل فون میں دیکھ کر بے وضو قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا جائز ہے، اگر اسکرین پر قرآن کریم کھلا ہوا ہو تو بے وضو موبائل کو مختلف اطراف سے چھونا اور پکڑنا بھی جائز ہے، البتہ اسکرین کو بغیر وضو چھونا جائز نہیں ہے، کیوں کہ جس وقت قرآنِ کریم اسکرین پر کھلا ہوا ہوتا ہے اس وقت اسکرین کو چھونا قرآن کو چھونے کے حکم میں ہوتا ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(‌و) ‌يحرم (‌به) ‌أي ‌بالأكبر (‌وبالأصغر) ‌مس ‌مصحف: أي ما فيه آية كدرهم وجدار."

(كتاب الطهارة، سنن الغسل، ج:1، ص:173، ط:سعید)

مشكاة المصابيح میں ہے :

"وعن عثمان بن عبد الله بن أوس الثقفي عن جده قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «‌قراءة ‌الرجل ‌القرآن ‌في ‌غير ‌المصحف ‌ألف ‌درجة وقراءته في المصحف تضعف عل ذلك إلى ألفي درجة."

(‌‌‌‌كتاب فضائل القرآن، الفصل الثالث، ج:1، ص:666، ط:المكتب الإسلامي بيروت)

 فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144409100034

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں