بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں خنزیر کی تصویر یا ویڈیو رکھنا


سوال

خنزیر  کی تصویر یا ویڈیو اگر موبائل فون میں ہو اور مقصد اس سے آگاہی یا مزید لوگوں کو آگاہ کرنا ہو اور ساتھ ہی موبائل میں خانہ کعبہ کی تصویر بھی ہو تو کیا یہ خانہ کعبہ کے ادب کے خلاف ہے؟

جواب

جان دار  کی تصویر یا ویڈیو موبائل میں رکھنا جائز نہیں،  نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ اس گھر میں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصاویر ہوں، البتہ موبائل میں صرف  خانہ کعبہ کی تصویر رکھنا شرعاً جائز ہے۔

لیکن اگر کوئی شخص نادانی میں خنزیر  کی تصویر یا ویڈیو موبائل میں رکھے اور اسی موبائل میں خانہ کعبہ کی تصویر ہو تو تصویر رکھنے کا گناہ تو ہوگا، لیکن اس میں خانہ کعبہ کی بے ادبی نہیں۔ فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201250

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں