بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں دیکھ کر تراویح میں قرآن پاک کی تلاوت کرنے، سننے اور لقمہ دینے کا حکم


سوال

کیا موبائل فون میں قرآن پاک کھول کر اس میں سے دیکھ کر تراویح پڑھانا یا فاتح (سامع) بن کے موبائل میں دیکھ کر قرآن سننا  اور غلطی بتانا جائز ہے؟

جواب

فرض،  سنت اور نفل سمیت کسی بھی  نماز میں  قرآنِ پاک کا نسخہ یا موبائل ہاتھ میں  پکڑ کر یا پکڑے بغیر قرآن مجید دیکھ کر پڑھنا یا سننا جائز نہیں ہے،نماز  کی حالت میں موبائل  ہاتھ میں لے کر  اسے  دیکھ کر تلاوت کرنے یا سننے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے، اس لیے کہ  یہ عمل کثیر  میں داخل ہے، نیز اس میں خارجِ صلاۃ سے تعلیم و تلقین بھی پائی جاتی ہے، اسی طرح ہاتھ میں پکڑے بغیر بھی دیکھ کر پڑھنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے، کیوں کہ اس صورت میں عملِ کثیر نہ ہونے کے باجود خارجِ صلاۃ سے تعلیم و تلقین  پھر بھی پائی جارہی ہے جس کی وجہ سے نماز  فاسد ہوجاتی ہے ،اسی طرح اگر سامع موبائل ہاتھ میں  لیے بغیر بھی اسے  دیکھ کر لقمہ دے گا تو اس کی نماز فاسد ہوجائے گی اور لقمہ لینے کی صورت میں امام کی نماز بھی فاسد ہوجائے گی۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق ـ (4 / 73):

"(قوله: وقراءته من مصحف) أي يفسدها عند أبي حنيفة، و قالا: هي تامة؛ لأنها عبادة انضافت إلى عبادة إلا أنه يكره؛ لأنه تشبه بصنيع أهل الكتاب، ولأبي حنيفة وجهان: أحدهما أن حمل المصحف والنظر فيه وتقليب الأوراق عمل كثير، الثاني أنه تلقن من المصحف فصار كما إذا تلقن من غيره، و على هذا الثاني لا فرق بين الموضوع والمحمول عنده، وعلى الأول يفترقان، وصحح المصنف في الكافي الثاني، وقال: إنها تفسد بكل حال تبعًا لما صححه شمس الأئمة السرخسي، و ربما يستدل لأبي حنيفة كما ذكره العلامة الحلبي بما أخرجه ابن أبي داود عن ابن عباس قال: نهانا أمير المؤمنين أن نؤم الناس في المصحف؛ فإن الأصل كون النهي يقتضي الفساد وأراد بالمصحف المكتوب فيه شيء من القرآن، فإن الصحيح أنه لو قرأ من المحراب فسدت كما هو مقتضى الوجه الثاني، كما صرحوا به، و أطلقه فشمل القليل والكثير وما إذا لم يكن حافظًا أو حافظًا للقرآن وهو إطلاق الجامع الصغير".

الدر المختار شرح تنوير الأبصار في فقه مذهب الإمام أبي حنيفة - (1 / 623):

"( وقراءته من مصحف ) أي ما فيه قرآن ( مطلقًا ) لأنه تعلم إلا إذا كان حافظًا لما قرأه وقرأ بلا حمل وقيل: لاتفسد إلا بآية".

المحيط البرهاني للإمام برهان الدين ابن مازة - (2 / 77):

"وإذا قرأ المصلي من المصحف فسدت صلاته، وهذا قول أبي حنيفة، وقال أبو يوسف ومحمد: لاتفسد.حجتهما: أن عائشة أمرت ذكوان بإمامتها وكان ذكوان يقرأ من المصحف، ولأبي حنيفة وجهان: أحدها: إن حمل المصحف وتقليب الأوراق والنظر فيه والتفكر ليفهم ما فيه فيقرأ عمل كثير، والعمل الكثير مفسد لما نبيّن بعد هذا، وعلى هذا الطريق يفرق الحال بينهما إذا كان المصحف في يديه أو بين يديه أو قرأ من المحراب والله أعلم". 

بدائع الصنائع میں ہے:

"أن هذا یلقن من المصحف فیکون تعلمًا منه، ألا تری أن من یأخذ من المصحف یسمی متعلماً فصار کما لو تعلم من معلم، وذا یفسد الصلاة فکذا هذا."

(بدائع الصنائع: ۲/۱۳۳) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200790

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں