وضو کے بغیر موبائل پر قرآن پاک کا ترجمہ پڑھا جاسکتا ہے یا نہیں؟
عام طور سے قرآن پاک کا ترجمہ قرآن پاک کی آیات کے ساتھ ہی لکھا ہوتا ہے، اس لیے موبائل میں دیکھ کر قرآن پاک کا ترجمہ پڑھنے کا حکم بھی وہی ہوگا جو موبائل میں دیکھ کر قرآن پاک کی تلاوت کرنے کا ہے یعنی موبائل میں دیکھ کر بلا وضو قرآن پاک کا ترجمہ پڑھنا جائز تو ہوگا، لیکن جس وقت اسکرین پر قرآن مجید ڈسپلے ہو، اس وقت اسکرین چھونے کے لیے با وضو ہونا ضروری ہوگا، بغیر وضو کے اسکرین چھونے کی شرعاً اجازت نہیں ہوگی، البتہ اسکرین کے علاوہ دیگر حصے وضو کے بغیر چھونے کی اجازت ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109202303
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن