موبائل فون میں قرآن مجید اور دوسری دینی کتابیں ہوں اس کو زمین پر رکھنا یا اس کو بیت الخلا لےجانا جائز ہے؟
اگر موبائل میں قرآنِ کریم یا دینی کتاب کا صفحہ اسکرین پر کھلا ہو ا ہو یا تلاوت کی ریکارڈنگ جاری ہو تو اس کو لے کر بیت الخلا جانا جائز نہیں اور زمین پر بھی نہیں رکھنا چاہیے، البتہ جب اسکرین پر کھلا ہوا نہ ہو تو چوں کہ اس صورت میں اس کا حکم مصحف یا کتاب کا نہیں ہے؛ اس لیے گنجائش ہے، تاہم پھر بھی بیت الخلا ء لے جانا خلافِ اولیٰ ہے، زیادہ ادب کا تقاضا اور بہتر یہی ہے کہ بیت الخلا کے باہر کسی محفوظ جگہ پر رکھ کر جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109201193
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن