بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل کی دوکان میں ڈمی موبائل رکھنا


سوال

میری موبائل فون کی دوکان ہے، میں استعمال شدہ موبائل کی خرید و فروخت کرتا ہوں۔ نیز کمپنی والے ہمیں ڈمی موبائل  دیتے ہیں جو بالکل اصلی موبائل جیسے ہوتے ہیں، جنہیں ہم اپنے کاؤنٹر میں رکھ لیتے ہیں۔  گاہک آتے ہی ڈمی پے ہاتھ رکھ کر کہتا ہے، یہ والا موبائل دکھائیں۔ جب ہم اسے کہتے ہیں: بھائی یہ ڈمی ہے موبائل نہیں، تو گاہک اُف کہہ کر کہتا ہے: میں تو موبائل سمجھ رہا تھا۔  گاہوں کو ان ڈمی موبائل سے  دہوکا ہوتا ہے، کیا ایسے ڈمی موبائل کاؤنٹر  پر رکھنا جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں دوکان پر بطورِ نمونہ ڈمی موبائل رکھنا دھوکا دہی کے حکم میں داخل نہیں، خاص طور پر جب کہ اسے دھوکے سے فروخت کرنا مقصود بھی نہ ہو اور خریدار کو بتا بھی دیا جائے کہ یہ ڈمی ہے؛ لہذا ایسا موبائل دوکان میں رکھنا شرعًا ممنوع نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201145

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں