بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل کا کاروبار کرنا


سوال

اگرکوئی آدمی موبائل،ہنڈ فری وغیرہ کاروبار کرتا ہے تو اس کی آمدنی حلال ہے یا حرام؟ یا اس میں تفصیل ہے؟

جواب

موبائل فون،ہینڈ فری کی خرید وفروخت  کاکاروبار کرناجائز ہے اور اس سے حاصل ہونے والا نفع حلال ہے۔ اگر کوئی  شخص ان چیزوں کو خرید کر  پھر ناجائز امور میں استعمال کرتا ہےتو   اس کا گناہ اسے ہی ملے گا،فروخت کرنے والے پر اس کا گناہ نہ ہوگا۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق - (5 / 154) میں ہے:

 قوله: ( وكره بيع السلاح من أهل الفتنة؛ لأنه إعانة على المعصية ) قيد بالسلاح؛ لأن بيع ما يتخذ منه السلاح كالحديد ونحوه لايكره؛ لأنه لايصير سلاحًا إلا بالصنعة نظيره بيع المزامير يكره ولايكره بيع ما يتخذ منه المزامير وهو القصب والخشب، وكذا بيع الخمر باطل ولايبطل بيع ما يتخذ منه وهو العنب، كذا في البدائع. وذكر الشارح أن بيع الحديد لايجوز من أهل الحرب ويجوز من أهل البغي والفرق أن أهل البغي لايتفرغون لعمله سلاحًا؛ لأن فسادهم على شرف الزوال بخلاف أهل الحرب اه  وقد استفيد من كلامهم هنا أن ما قامت المعصية بعينه يكره بيعه وما لا فلا ولذا قال الشارح إنه لايكره بيع الجارية المغنية والكبش النطوح والديك المقاتل والحمامة الطيارة اه ۔

إذا اجتمع المباشر والمتسبب أضیف الحکم إلی المباشر''۔ (الأشباه والنظائر502،جدید، شرح الحموي404)

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200101

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں