بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل لاک کھولتے ہوئے درود شریف کی آواز سنائی دینے والے ایپ کے استعمال کا حکم


سوال

 ایک موبائل ایپ ہے ، جب موبائل کا لاک کھلتا ہے تو درود شریف کی آواز آتی ہے، کیا ایسا ایپ استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں ؟مدلّل جواب کی طرف راہ نمائی فرمائیں ۔

جواب

واضح رہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پردرودبھیجناایک بہت بڑی عبادت ہے،یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاہم پرحق ہے،چوں کہ درودشریف پڑھناایک عبادت ہے،لہذا اس کے آداب بھی ہیں ،ان آداب کی رعایت رکھناضروری ہے۔

صورتِ مسئولہ میں بیان کردہ ایپ جس میں موبائل لاک کھولنے کے بعددوردشریف کی آواز سنائی دیتی ہےاستعمال کرنا مکروہ ہے ،کیوں کہ اس میں درودشریف کوعبادت کے طورپرنہیں ،بلکہ موبائل لاک کھولنے کے لیے استعمال کیا جارہاہے،البتہ اگراس ایپ میں یہ سہولت ہو کہ درودشریف کی آواز بندکردی جائےاورصرف موبائل لاک کھولنے کے لیےاسے استعمال کیاجائےتواس کی گنجائش ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"[تنبيه] تكره الصلاة عليه صلى الله عليه وسلم في سبعة مواضع: الجماع، وحاجة الإنسان، وشهرة المبيع والعثرة، والتعجب، والذبح، والعطاس على خلاف في الثلاثة الأخيرة شرح الدلائل."

(کتاب الصلاة ،باب صفة الصلاة،فصل في تاليف الصلاة ج : 1 ص : 518 ط : سعيد)

فتاوی شامی میں ہے:

"وقد كرهوا والله أعلم ونحوه … لإعلام ختم الدرس حين يقرر.

(قوله والله أعلم) مفعول كرهوا، وأسكن الميم للوزن أو على حكاية الوقف (قوله ونحوه) بالنصب عطفا على محل " الله أعلم " كأن يقول وصلى الله على محمد (قوله لإعلام ختم الدرس) أما إذا لم يكن إعلاما بانتهائه لا يكره، لأنه ذكر فيه وتفويض بخلاف الأول، فإنه استعمله آلة للإعلام ونحوه إذا قال الداخل: يا الله مثلا ليعلم الجلاس بمجيئه ليهيئوا له محلا، ويوقروه وإذا قال الحارس: لا إله إلا الله ونحوه ليعلم باستيقاظه، فلم يكن المقصود الذكر أما إذا اجتمع القصدان يعتبر الغالب كما اعتبر في نظائره ."

(‌‌كتاب الحظر والإباحة ج : 6 ص : 431 ط : سعيد)

"غمز عيون البصائر في شرح الأشباه والنظائر"ميں هے :

148-إذا قرأ آية من القرآن جوابا لكلام بطلت صلاته.

"وله نظائر كثيرة في ألفاظ التكفير، كلها ترجع إلى قصد الاستخفاف به، الفقاعي إذا قال عند فتح الفقاع للمشتري: صل على محمد: قالوا يكون آثما، وكذا الحارس إذا قال في الحراسة: لا إله إلا الله يعني لأجل الإعلام، بأنه مستيقظ بخلاف العالم إذا قال في المجلس: صلوا على النبيفإنه يثاب على ذلك.

150 - وكذا القارئ إذا قال: كبروا يثاب. 151 - لأن الحارس والفقاعي يأخذان بذلك أجرا.

رجل جاء إلى بزاز ليشتري منه ثوبا فلما فتح المتاع قال: سبحان الله، أو قال اللهم صل على محمد،إن أراد بذلك إعلام المشتري جودة ثيابه ومتاعه كره.

(148) قوله: إذا قرأ القرآن في معرض كلام الناس إلخ.

ذكر في القاموس أن معنى قول الزهري لا تناظروا بكتاب الله ولا بكلام رسوله لا تجعلوا شيئا نظيرا لهما، معناه لا تجعلوهما مثلا لشيء يعرضه به."

(‌‌الفن الأول قول في القواعد الكلية،القاعدة الثانية الأمور بمقاصدها ج : 1 ص : 98،99 ط : دارالكتب العلمية)

فتاوی فریدیہ میں ہے :

"سوال : موبائل سیٹوں میں گھنٹی کی بجائےآیات قرآن یاکسی دوسرے ذکروغیرہ کی آواز بھردی جاتی ہے،کیا یہ جائزہے؟

جواب : چوں کہ اس سے مقصود اخباراوراعلام ہوتاہے،اورفقہاء نے ذکروغیرہ کو آلہ اعلام واخبار بنانامکروہ کہاہے۔

البتہ اس میں سازوسرودنصب کرنابھی جائزنہیں ،عام گھنٹی جوبغیرساز کی ہو نصب کرنے کی اجازت ہے۔"ٗ

(مسائل شتی ج : 4 ص : 502 ط :  زروبی ضلع صوابی پاکستان )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402101861

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں