قرآن پاک موبائل پر بغیروضو پڑھنے کے ضمن میں آپ نے ارشاد فرمایاہے کہ اسکرین کوچھوناجائزنہیں جب کہ اسکرین کوچھوئے بغیرقرآن کاکھولنابندکرناصفحہ پلٹنااوردیگرایکٹیویٹیزممکن نہیں حال آں کہ سکرین پر ایک عدد زائد حفاظتی شیشے کی تہہ بھی چڑھائی جاتی ہے اس کے باوجود بھی اگرجائزنہیں ہے تواس سہولت سے استفادہ ممکن نہیں ؟
صورتِ مسئولہ میں موبائل میں قرآن پڑھنے کی صورت میں کپڑے کے ذریعہ صفحہ پلٹنا ممکن بھی ہے اور اگر انگلی پر کپڑا لپیٹا جائے تو صفحہ پلٹ جاتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں؛ لہذا اس طرح اس سہولت سے استفادہ ممکن ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144211201501
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن