بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل سے دیکھ کر جمعہ و عیدین کے خطبے پڑھنا


سوال

موبائل سے دیکھ کر جمعہ و عیدین کے خطبے پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

 خطبہ در حقیقت حمد و صلاۃ، وعظ و نصیحت اور ترغیب و  ترہیب پر مشتمل کلام کا نام ہے،  اول کوشش یہ ہی ہونی چاہیے  کہ خطبہ دینے والا زبانی خطبہ دے  اور  دیکھ کر پڑھنے کی نوبت نہ آئے،  لیکن اگر زبانی خطبہ یاد نہ ہو یا کسی اور غرض سے دیکھ کر خطبہ دینا ہو تو  دیکھ کر خطبہ پڑھنا بھی درست ہے، اس میں شرعاً مضائقہ نہیں، اگر کسی کتاب میں دیکھ کر پڑھنا ممکن نہ ہو یا کتاب موجود نہ ہوتو موبائل میں دیکھ کر بھی خطبہ دیا جاسکتاہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں