بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں اور چلتے پھرتے قرآن مجید پڑھنے کاحکم


سوال

کیا چلتے پھرتے مصحف یا موبائل سے قرآن پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ  موبائل میں  قرآن مجید بغیر وضوکے پڑھ سکتے ہیں، البتہ صفحات     پلٹنے وغیرہ کی غرض سےحروف قرآنیہ وغیرہ کو چھو نے کی ضرورت ہو تو با وضو ہو نا  ضروری ہے، بغیر وضو کے ہا تھ لگانا جا ئز نہیں ۔

صورتِ مسئولہ میں موبائل کی اسکرین حائلِ متصل ہے، لہٰذا اگر موبائل کی اسکرین پر قرآنِ کریم کھلا ہوا ہو تو بے وضو اسکرین کو چھونا جائز نہیں ہے، کیوں کہ جس وقت قرآنِ کریم اسکرین پر کھلا ہوا ہوتا  ہےتو  اس وقت اسکرین کو چھونا قرآن کو چھونے کے حکم میں ہوتا ہے، البتہ  عظمت  قرآن کریم کا تقاضا اور مناسب   یہی ہے کہ جب تلاوت کے  لیے موبائل پر قرآن کریم کھولاجائے تو باوضو ہو کر کھولاجائے  اور یہی احتیا ط کی بات ہے،اسی طرح چلتے پھرتے بھی قرآن پڑھنا جائز ہے ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"ولا بأس بالقراءة راكبا وماشيا إذا لم يكن ذلك الموضع معدا للنجاسة، فإن كان يكره، كذا في القنية".

(کتاب الکراھیۃ، 316/5،دار الفکر)

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"مس المصحف لا يجوز لهما وللجنب والمحدث مس المصحف الا بغلاف متجاف عنه کالخريطة والجلد الغير المشرز لابما هو متصل به."

( کتاب الطھارۃ ،39/1،دار الفكر بيروت)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144411102416

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں