بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل فون کے ذریعے قبضہ کب معتبر ہے؟


سوال

1-  کسی کمپنی کے شئیر خریدنے کے  لیے جو شرائط ہیں وہ میرے علم میں  ہیں، لیکن جو بروکر ایپلیکیشن جیسے robinhood trading 212 ان کے ذریعے شئیر خریدنا بیچنا جائز ہے یا نہیں؟

2-  موبائل فون کے ذریعے شئیر پر قبضہ کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے قبضہ ہو سکتا ہے یا نہیں جب کہ وہ شئیر میرے اکاؤنٹ میں آ جاتے ہیں،  میں ان کو   ساری زندگی رکھ سکتا ہوں یا اسی دن بیچ دوں؟

جواب

 "robinhood trading 212"ایپ کے متعلق کوئی حکم تب لگایا جاسکتاہے جب اس کے متعلق سوال میں کچھ تفصیل اور اس کی شرائط ذکرکی جائے۔ البتہ موبائل فون کے ذریعےشئیرپر قبضہ تب معتبرہوگاجب وہ اکاؤنٹ میں آجائیں۔

البحر الرائق میں ہے:

"لان قبض كل شيء وتسليمه يكون بحسب ما يليق به".

( کتاب الوقف،فصل:اختص المسجدباحكام تخالف احكام مطلق الوقف، ج:5،ص:268،ط:دارالكتاب الاسلامي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508102119

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں