بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ذکر واذکار کرنے کا حکم


سوال

 کیاموبائل استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ذکر کرنا جائز ہے؟

جواب

موبائل استعمال کرنے کے دوران    ذکرواذکار میں مشغول رہنا فی نفسہ جائز ہے، البتہ  ذکر  یکسوئی کے ساتھ کرنے کے لیے بہتر یہی ہے کہ ذکر واذکار   الگ وقت میں مکمل استحضار اور توجہ سے کئےجائیں۔

تفسير القرطبي  میں ہے:

"واذكر ربك في نفسك تضرعا وخيفة ودون الجهر من القول بالغدو والآصال ولا تكن من الغافلين (205)

(بالغدو والآصال)  قال قتادة وابن زيد: الآصال العشيات. والغدو جمع غدوة.

(ولا تكن من الغافلين) أي عن الذكر".

(سورۃ الاعراف، رقم الآیۃ:205، ج:7، ص:355، ط:دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505100116

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں