بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل ایپ سے بغیر وضو کے قرآن پڑھنے کا حکم


سوال

موبائل میں قرآن کی ایپ پر تلاوت کے  لیے باوضو ہونا ضروری ہے یا بغیر وضو بھی تلاوت کر سکتے ہیں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر موبائل اسکرین پر قرآنِ کریم کھلا ہوا ہے تو بلاوضو اسکرین کو ہاتھ لگانا  جائز نہیں ہے، البتہ  اسکرین کے علاوہ موبائل کے کسی دوسرے حصے سے پکڑ کر بے وضو شخص کا موبائل میں  قرآنِ کریم   کی تلاوت کرنا جائز ہے، صفحہ پلٹنے  کی ضرورت ہو تو پہنے ہوئے لباس کے علاوہ کسی کپڑے وغیرہ کو ہاتھ پر لپیٹ  کر صفحہ پلٹا جاسکتا ہے۔

فتاوی عالمگیری (الفتاوى الهندية ) میں ہے:

"(ومنها) حرمة مس المصحف لا يجوز لهما وللجنب والمحدث مس المصحف إلا بغلاف متجاف عنه كالخريطة والجلد الغير المشرز لا بما هو متصل به، هو الصحيح. هكذا في الهداية وعليه الفتوى. كذا في الجوهرة النيرة. والصحيح منع مس حواشي المصحف والبياض الذي لا كتابة عليه. هكذا في التبيين.

ولا يجوز مس شيء مكتوب فيه شيء من القرآن في لوح أو دراهم أو غير ذلك إذا كان آية تامة. هكذا في الجوهرة النيرة ولو كان القرآن مكتوبا بالفارسية يكره لهم مسه عند أبي حنيفة وكذا عندهما على الصحيح هكذا في الخلاصة."

(كتاب الطهارة، الفصل الرابع في أحكام الحيض والنفاس والاستحاضة، ج:1، ص:38، ط:مكتبه رشيديه)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144207201462

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں