موت اور موت کے بعد کے احوال کا آپس میں تذکرہ کرنا کیسا ہے؟
واضح رہے کہ موت اور موت کے بعد کا تذکرہ کرنے کے بارے میں کافی احادیث موجود ہیں، جس میں اس بات کی تاکید کی گئی ہے موت کو کثرت سے یاد کیا کرو،لہذا باہمی تذکرہ کرنا صحیح ہے۔
جیسا کہ سننِ ترمذی میں ہے:
'' عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم أكثروا ذكر هاذم اللذات يعني الموت''
ترجمہ:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہﷺنے فرمایا کہ لذتوں کو ختم کرنے والی چیز(موت)کو زیادہ یاد کرو۔
(کتاب الزھد، باب الموت، رقم الحدیث:2307، ج:4، ص:553، ط: دار إحياء التراث العربي)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144510100322
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن