بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

میت کو ٹوپی پہنانے کا حکم


سوال

اگر میت کو نہلانے کے بعداس کے سر پر ٹوپی یا عمامہ پہنا دیا جاۓ اور قبر میں اتارنے سے پہلے اتار دیا جاۓ تو اس میں شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں  میت کے سرپر عمامہ باندھنا ، اور ٹوپی پہنانا خلاف سنت  ہے ،خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کوبھی عمامہ نہیں باندھا گیا ،سنت کے موافق یہی ہے کہ میت کو  عمامہ اور ٹوپی  نہ پہنائی  جائے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"قال القهستاني: واستحسن على الصحيح العمامة يعمم يمينا ويذنب ويلف ذنبه على كورة من قبل يمينه، وقيل يذنب على وجهه كما في التمرتاشي وقيل هذا إذا كان من الأشراف، وقيل هذا إذا لم يكن في الورثة صغار، وقيل لا يعمم بكل حال كما في المحيط والأصح أنه تكره العمامة بكل حال كما في الزاهدي".

(کتاب الصلوۃ،باب صلوۃ الجنازۃ،202/2،سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101090

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں