بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میاں بیوی کا ایک ساتھ نہانے اور نہانے کے دوران ایک دوسرے کے جسم کو چھونے کا حکم


سوال

کیا میاں بیوی اکٹھے نہا سکتے ہیں، اس طرح کہ ایک دوسرے کے جسم پر صابن شیمپو لگائیں اور چھوئیں؟

جواب

میاں بیوی کا اکھٹے نہانا اور نہانے کے دوران ایک دوسرے کے جسم کو چھونا وغیرہ جائز ہے، لیکن حیا کا تقاضا  ہے کہ اس دوران ایک دوسرے کے ستر (شرمگاہ) پر نظر نہ پڑے، جیساکہ ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتی تھی، آپ مجھ  پر سبقت فرماتے تو میں کہتی: مجھے بھی (پانی) دیجیے، مجھے بھی دیجیے۔  ایک اور روایت میں ہے:  وہ فرماتی ہیں کہ نہاتے وقت میرا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ برتن سے پانی لینے میں آگے پیچھے ہوتا تھا۔ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی فرماتی ہیں کہ نہ تو آپ ﷺ نے کبھی میرے ستر کی طرف دیکھا اور نہ ہی میں نے کبھی آپ ﷺ کے ستر کی طرف دیکھا۔

صحيح ابن حبان (3/ 467):

عن هشام بن عروة، عن أبيه عن عائشة أنها قالت: كنت أغتسل أنا ورسول الله، صلى الله عليه وسلم، من إناء واحد، نغترف منه جميعاً.

مسند أحمد  (43/ 100):

عن عائشة، قالت: كنت أغتسل أنا ورسول الله صلى الله عليه وسلم «نغتسل من الجنابة من إناء واحد، نغترف منه جميعاً».

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200355

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں