محترم مفتی صاحب میرا مسئلہ یہ ہے کہکیامیاں بیوی ایک دوسرے کے جسم کے سارے حصوں کودیکھ اور چھوسکتے ہیں یا اس میں کوئی قباحت یا شرعی روک ہے؟ از راہِ کرم جواب عنایت فرمادیں۔
میاں بیوی کے لیے ایک دوسرے کے مکمل جسم کودیکھنا اورچھوناجائزہے۔ البتہ حیا کاتقاضا یہ ہے کہ اعضاءِ مستورہ سے نگاہ پست رکھی جائے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ ساری زندگی نہ تومیں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مستورحصہ دیکھا اورنہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا مستورحصہ دیکھا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143504200010
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن