بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ چاٹنا


سوال

کیا میاں بیوی ایک دوسرے کی شرم گاہ کو ظاہری حصّے کو چوم چاٹ سکتے ہیں؟ بیوی اپنے شوہر کی شرم گاہ کے ظاہری حصّے کو چوم سکتی ہے بنا منہ میں ڈالے؟

جواب

واضح رہے کہ میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ چومنا وغیرہ غیرشریفانہ اورغیرمہذب عمل ہے،اور انتہائی درجے کا مکروہ کام ہے،بلکہ میاں بیوی کاایک دوسرے کی شرمگاہ کو دیکھنا بھی ناپسندیدہ عمل ہے،اور یہ عمل عموماًنسیان کی بیماری کاسبب بنتاہے ، لہذااس سےا حترازکرنا چاہیے،نیز  جس منہ سے پاک کلمہ پڑھاجاتاہے،قرآن مجیدکی تلاوت کی جاتی ہے،درودشریف پڑھاجاتاہے، اس منہ کوایسے خسیس کام میں استعمالکرنا انتہائی ناجائز کام ہے۔

فتاوی ہندیۃ میں ہے:

"في النوازل إذا أدخل الرجل ذكره في فم امرأته قد قيل يكره وقد قيل بخلافه كذا في الذخيرة."

(کتاب الکراهیة، الباب الثلاثون فی المتفرقات، ج: 5 ص: 372 ط : دارالفکر)

محیط البرہانی میں ہے:

"إذا ‌أدخل ‌الرجل ذكره فم أمرأته فقد قيل: يكره؛ لأنه موضع قراءة القرآن، فلا يليق به إدخال الذكر فيه، وقد قيل بخلافه."

(کتاب الاستحسان و الکراهیة، الفصل الثانی و الثلاثون فی المتفرقات، ج:5 ص: 408 ط : دارالکتب العلمیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502101631

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں