بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسواک کے اہتمام سے موت کے وقت کلمہ نصیب ہونا کیا کسی حدیث سے ثابت ہے؟


سوال

فضائل اعمال کتاب میں  ہے: منبہات ابن حجر میں ہے کہ علماء نے لکھا ہے ، مسواک کے اہتمام میں ستر فائدے ہیں،  جن میں سے ایک موت کے وقت کلمہ شہادت پڑھنا نصیب ہوتا ہے۔  (فضائل نماز ،  شیخ الحدیث مولانا محمد  زکریا رحمۃ اللہ علیہ، صفحہ نمبر 206 )

منبہات ابن حجر کو بھی دیکھ لیا جائے،  کیا یہ باتیں حدیث سے ثابت ہیں؟ 

جواب

یہ بات ’’منبہات‘‘ نامی کتاب جو حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی طرف منسوب ہے، اس میں اور ’’مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح‘‘ میں موجود ہے، لیکن کسی حدیث کا حوالہ نہیں ہے، اور نہ کسی اور جگہ ہمیں یہ بات کسی حدیث میں ملی؛ اس لیے  اس کو حدیث کے طور پر بیان نہ کیا جائے۔ البتہ حدیث کی طرف نسبت کیے بغیر بیان کرنے میں حرج نہیں۔ مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"فإنه قيل: فيه سبعون فائدة، أدناها أن يذكر الشهادة عند الموت، وفي الأفيون سبعون مضرة، أقلها نسيان الشهادة، نسأل الله العافية".

(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المفاتيح: باب السواك (1/ 395)، ط.  دار الفكر، بيروت ، الطبعة  الأولى: 1422هـ = 2002م)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504100097

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں