بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مثلِ اول اور مثلِ ثانی معلوم کرنے کا طریقہ


سوال

مثلِ  اول اور مثلِ  ثانی کس طرح معلوم کریں؟

جواب

زوال کے وقت زمین پر ایک بانس یا لکڑی سیدھی کھڑی کردیں ،عین زوال کے وقت اس بانس کا سایہ کم سے کم ہوگا ،اس سایہ کو ’’سایہ اصلی ‘‘یا (Real Shadow) کہتے ہیں ،اس کے بعد جب سایہ دوبارہ بڑھنا شروع ہوگااور ہم نے جو بانس کھڑا کیا تھا  ،فرض کریں کہ اگر اس بانس کی لمبائی  چھ  فٹ ہے اور اس دن اس بانس کا کم سے کم سایہ (سایہ اصلی ) ایک فٹ ہو تو جس وقت اس بانس کا سایہ (ایک فٹ  بمع  چھ  فٹ، یعنی) سات فٹ کا ہوگا تو وہ وقت ’’مثل اول ‘‘ کا وقت کہلائےگا ،اور جب اس بانس کے سایہ کی لمبائی سایہ اصلی کے علاوہ  دوگنی ہوجائے ،یعنی کل  13 فٹ ہوجائے تو یہ’’ مثلِ  ثانی‘‘ کا وقت کہلائے گا ۔

(مستفاد از تسہیل الفلکیات،صفحہ: ۱۱۷،مرتبہ پروفیسر عبد الطیف صاحب )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200402

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں