بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مشال یا مشعل نام رکھنا


سوال

مشال یا مشعل نام رکھنادرست ہے؟

 

جواب

مشال کا درست تلفظ  مِشعال  'میم ' کے زیر کے ساتھ ہے ،اور مِشْعل اور مشعال  کا معنیٰ لغت میں ’’روشنی کا آلہ یا آگ لگانے کا آلہ‘‘ ہے،لہذا فی نفسہ تو مذکورہ نام رکھنا جائز ہے ،البتہ بچوں کے نام رکھنے کے بارے میں پسندیدہ یہ کہ ان کے نام انبیا ءعلیھم السلام ،حضرات صحابہ رضوان اللہ علیھم أجمعین اور اللہ کے نیک بندوں کے ناموں پر رکھے جائیں ۔

المعجم الوسیط میں ہے:

"(‌المشعال) اسم آلة الشعل والإيقاد والإضرام (ج) مشاعل

(المشعل) ‌المشعال (ج) مشاعل(المشعل) القنديل ونحوه (ج) مشاعل."

(باب الشین ،ج:1،ص:485،ط:دار الدعوة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411101423

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں