بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مشال/ مشعل/ مشعال نام کا معنی اور رکھنے کا حکم


سوال

’’مشال‘‘ یا ’’مشعال‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"مشال"  کا درست تلفظ  "مِشْعَل" (مِشْعَل) یا"مِشْعَال" (مِشْعَال)ہے، اور یہ عربی زبان کا لفظ ہے، جس کا معنٰی ہے: "روشنی کا آلہ" (شمع، ٹارچ)، "آگ لگانے کا آلہ"۔ اردو میں بھی مشعل اسی معنٰی (روشنی کا آلہ کے معنٰی) میں مستعمل ہے۔

جیسا کہ "المعجم الوسیط" میں ہے:

"المِشْعَالُ : المِشْعَالُ : اسم آلة الشَّعْل والإيقاد والإضْرام. والجمع : مَشَاعِل".

یہ  نام رکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200125

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں