بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مرحا نام رکھنا صحیح ہے یا نہیں؟


سوال

میری بیٹی کا نام مرحا ہے، کیا یہ نام صحیح ہے یا پھر مجھے یہ نام تبدیل کردینا چاہیے؟

جواب

"مِرْحا"(میم کے زیر اور آخر میں الف) کے ساتھ عربی قاعدے کی رو سے درست نہیں۔ نیز قرآن کریم میں لفظ  "مَرَ حا"(میم اور را پر زبر  اور آخر میں الف )کے ساتھ آیت میں جو مذکور ہے، اس کا مطلب "تکبر کرنا یا تکبر کے ساتھ چلنا" ہے،  اس معنی کی رو سے یہ نام بھی درست نہیں ہے؛  لہذا  یہ  نام تبدیل کرکے کوئی اچھا بامعنی نام منتخب کرے یا صحابیات کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503102256

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں