بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرحا ؍ مرہا (Mirha) نام


سوال

Mirha (مرحا ؍ مرہا) نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’مِرحا‘‘(میم کے زیر اور ح کے بعد الف کے ساتھ) عربی قواعد کے اعتبار سے درست نہیں ہے،’’مرحه‘‘ (میم کے زیر اور آخر میں گول تاء کے ساتھ) عربی میں ’مرح‘ سے مشتق ہے جس کا معنی ہے کسی چیز کا باطنی اعتدال ختم ہونے کی وجہ سے ظاہری حالت حد سے تجاوز کرنا، لہذا یہ لفظ تکبر کےلئے بھی استعمال ہوتا ہے اور ایسے مشکیزے کے لیے  بھی استعمال ہوتا ہے جس میں پانی نہیں رک پاتا (سوراخ وغیرہ کی وجہ سے)۔ لہذا یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔

’’مِرها‘‘کا (میم کے زیر اور ہاء کے بعد الف کے ساتھ) عربی زبان میں  معنی ہے: ایسی عورت جس کی آنکھ میں بیماری ہو، سفید دنبی، کم درخت والی زمین، ایسے بادل جس میں سیاہی نہ ہو، لہذا اس تلفظ کے ساتھ بھی یہ نام رکھنا درست نہیں۔

ناموں کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم وصحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے، یا اچھا بامعنی عربی نام رکھا جائے۔ 

المعجم الاشتقاقي المؤصل میں ہے:

" إن (المرح) معروف أنه النشاط والخفة. وفي تركيب (مرح) من الاستعمالات الحسية "مَرِحتْ العينُ: اشتد سيلان دمعها. المَرَح: خروج الدمع إذا كثُر. مزادة (: قِرْبة) مَرِحة: لا تمسك الماء، فالمعنى المحوري الجامع هو: تسيُّب ما بالباطن وعدمُ ضبطه. فالأصل والمفروض أن العين تضبط دمعها، فلا ينساب إلا عند المناسبة المُبكية، وأن القِربة تضبط الماء المحتوَى فيها فلا يتسرب. لكن الذي أمامنا أن العرب كانوا إذا رأوا عين أحدٍ من الناس يسيل منها الدمع كثيرًا دون مناسبة، أو قِربةً يتسرب منها الماء الذي بداخلها من ثقوب دقيقة في جلدها -وصفوا كلًّا منهما بأنها "مَرِحة "، وعَبَّروا بالفعل من نفس التركيب فقالوا: "مرِحت العينُ ومرِحت القربة ". فأخذتُ أنا من هذا ومن سورة المرح (النشاط) أن تركيب (مرح) يعبر عن تسيب المختزَن في الباطن وعدم ضبطه. ونحن نرى بأنفسنا أن الإنسان في حالة مَرَحِهِ يتخلى عن وقاره وانضباطه، وكثيرا ما يأتي ما لا يليق به. وفي أحد تعريفات المرح أنه شدة الفرح والنشاط حتى يجاوز قدره ، ومن هنا نُهي عنه إذا كان عن اختيال {وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا} "

(المقدمة، ج1، ص17، مكتبة الآداب)

تاج العروس  میں ہے:

"المره، محركة: مرض في العين لترك الكحل.

وقال الأزهري: بياض تكرهه عين الناظر، كالمرهة، بالضم.

وقوم مره العيون من البكاء، هو جمع أمره.

والمرهاء من النعاج: التي ليس بها شية، وهي نعجة يققة.

والمرهاء: الأرض القليلة الشجر سهلة كانت أو حزنة."

(م ط ه، ج36، ص500، دار الهداية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408101046

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں