بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بھائی کی موجودگی میں بھتیجے وارث نہیں ہوں گے


سوال

چار بھائی ہیں، ان میں سے ایک کا انتقال ہو گیا ہے اس کے بیٹے موجود ہیں ابھی دوسرےکا انتقال ہوا اور دوسرے کے بیٹے نہیں ہیں آیا پہلے والے کے بیٹوں کو حصہ ملے گا یا نہیں؟

جواب

بصورتِ  مسئولہ  پہلے بھائی ( جس کا پہلے انتقال ہوا) کے بیٹوں کا دوسرے بھائی ( جس  کا ابھی انتقال ہوا) کی میراث میں شرعًا حق نہیں ہے؛ کیوں کہ میت کے بھائی  زندہ ہیں، بھائی زندہ ہونے کی صورت میں بھتیجے کو حصہ نہیں ملتا، میراث کی تقسیم کا  تفصیلی طریقہ کار معلوم کرنے کے لئے ورثا ء کی تفصیل ارسال فرمائیں ۔فقط واللہ  اعلم


فتوی نمبر : 144111201870

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں