بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مقدار صدقہ فطر 1443ھ/2022ء


سوال

اس سال صدقہ فطر کی رقم کتنی ادا کرنی ہے؟

جواب

صدقہ فطر  میں چار  اجناس (گندم،جو،کھجور،کشمش)میں سے کسی ایک جنس  کا دینا یا اس کی قیمت کادینا ضروری ہے۔

نوٹ:مذکورہ بالا پیمانوں کے اعتبار سے ہر ایک کی قیمت دار الافتاء  جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کی طرف سے  جو مقرر کی گئی ،کراچی اور مضافات  کے لیے، وہ درج ذیل ہے،(گندم: 150،جو:425، کھجور:950، کشمش:2550،)ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"وانما تجب صدقة الفطر من اربعة اشیاء من الحنطة و الشعیر والتمر و الزبیب  ،"

(باب صدقة الفطر، ج:1، ص:191، ط:مکتبة حقانیة)

وفیہ ایضا:

"وھی نصف صاع من بر او صاع من شعیر او تمر"

(باب صدقة الفطر، ج:1، ص:191، ط:مکتبة حقانیة)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144309101143

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں