بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مِنسا نام کا کیا مطلب ہے؟


سوال

منسا  (میم کے نیچےزیر ہے) اس نام کا مطلب کیا ہے؟

جواب

مِنسا یا منسیٰ (میم کے زیر اور نون کے سکون کے ساتھ) عربی زبان کا لفظ ہے،  باب نَسِیَ یَنسیٰ(سمع یسمع)  سے اسم آلہ کا صیغہ ہے، جس کا معنیٰ ہے "بھول جانے کا آلہ" اس معنیٰ کے لحاظ سے مذکورہ نام درست نہیں۔کوئی بہتر اور ذو معنی نام رکھا جائے۔

معجم اللغۃ العربیۃ میں ہے:

"مِنْسَأَة [مفرد]: اسم آلة من نسَأَ/ نسَأَ في: هراوة، عصا غليظة يحملها الرُّعاة أو الجنود، وتُستخدم في الضرب ودفع الدوابّ والحثّ على السَّير والتَّوكّؤ ونحوه "له منْسأة يقود بها غنمه- {مَا دَلَّهُمْ عَلَى مَوْتِهِ إلَاّ دَابَّةُ الأَرْضِ تَأْكُلُ مِنْسَأَتَهُ}."

(ن،س، أ، ج:3، ص:2198، ط:عالم الكتب)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102437

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں