بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منھل اور منھال نام رکھنا


سوال

منہل اور منہال میں کیا فرق ہے. کیا میں اپنی بیٹی کانام منہل (م کے نیچے زیر) رکھ سکتاہوں؟

جواب

 "مَنْهَل" (میم پر زبر کے ساتھ) کا معنی ہے: پانی کا گھاٹ، چشمۂ آب، جنگل میں مسافروں کی منزل، پڑاؤ۔

(القاموس الوحید: باب الہاء (ص:۱۷۱۸)،ط۔ ادارہ اسلامیات)

آپ اپنی بیٹی کا یہ نام رکھ سکتے ہیں،یعنی: وہ لڑکی/ عورت جو آئندہ چل کر خیر وبھلائی کا چشمہ ہو، اور نفعِ عام کا ذریعہ بنے،  میم پر زیر کے ساتھ یہ معنی نہیں  ہوں گے ،باقی" منھال "کا بھی یہی مادہ ہے اور قریب قریب یہی معنی  ہیں ،یعنی سخی  کے معنی کے لئے آتا ہے؛اس لئے منھال بھی نام رکھا جاسکتا ہے،البتہ صحابیات کے ناموں میں سے کوئی ایک نام رکھا جائے تو زیادہ بہتر ہو گا ۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101569

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں