منحہ نام کیوں نہیں رکھ سکتے ؟
"منحہ" میم پر زیر کے ساتھ عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کا معنی ہے: تحفہ، عطیہ، گفٹ، یہ نام رکھنا درست ہے۔ جو نام رکھنا منع ہے وہ "منھا " ہے یہ لفظ نام کے طور پر استعمال نہیں ہوتا ۔
المعجم الوسیط میں ہے :
"(منحه) الشَّيْء منحا وهبه وَالدَّابَّة وَنَحْوهَا أقْرضهُ إِيَّاهَا لتعمل لَهُ عملا ثمَّ يردهَا".
(888/2،دار الدعوة)
تاج العروس میں ہے:
"منح : ( مَنَحَهُ) الشّاةَ والنّاقَةَ ( كَمنَعَه وضَرَبَه ) يَمنَحه ويَمْنِحُه : أَعارَه إِيّاهَا ، وذكره الفَرَّاءُ في باب بَفعَل ويَفعِل . ومَنَحَه مالاً : وَهَبَه . ومَنَحَه : أَقرَضه . ومَنَحَه : ( أَعْطَاهُ ، والاسمُ المِنْحَة ، بالكسر)، وهي العَطِيّة ، كذا في (الأَساس)".
(7/ 155، ط: دار الھدایة)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144504102274
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن