بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منہا دانش نام رکھنا


سوال

میں نے اپنی بیٹی کا نام "منہا دانش"  رکھا ہے جو کہ اب سوا دو سال کی ہو چکی ہے ،  میں نے "منہا"   نام کے معنی معلوم کرنے ہیں، آپ سے گزارش ہے کہ میری اس سلسلے میں راہ نمائی فرمائیں!

جواب

’’منہا‘‘ نام کا درست تلفظ ’’منحہ‘‘ (مِنْحَه) ہے، اس لیے ’’منہا‘‘ نام رکھنے کے بجائے ’’منحہ‘‘ نام رکھ لیا جائے، جس کے معنی  تحفہ / گفٹ کے ہیں، پس صورتِ  مسئولہ میں درست تلفظ  (یعنی  " منحہ دانش")  کے ساتھ   مذکورہ لڑکی کا نام لکھا اور پکارا جائے۔

 ’’المعجم الوسیط‘‘  میں ہے:

"المنحة: العطية". ( ۲ / ۸۸۸، ط:  دار الدعوة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201373

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں