بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منحہ احسن نام رکھنے کا حکم


سوال

 میری نوزائیدہ بیٹی کا نام میں "منحہ احسن" رکھنا چاہتا ہوں ۔ آپ کے خیال میں یہ کیسا ہے؟ 

جواب

مذکورہ نام کا درست تلفظ یوں ہے:"مِنْحَه"(میم کے زیر، نون کے سکون اور حاء کے زبر کے ساتھ)  اس کا معنی "عطیہ" ہےاور" احسن "کے معنی "بہت اچھا"، "بہت نیک"، "بہت خوبصورت "ہیں ، دونوں معنی  صحیح ہیں،  لہٰذا آپ  لڑکی کا نام "منحہ احسن" رکھ سکتے  ہیں۔

تاج العروس میں ہے:

"(منحه) الشاة والناقة (كمنعه وضربه) يمنحه ويمنحه: أعاره إياها، وذكره الفراء في باب بفعل ويفعل. ومنحه مالا: وهبه. ومنحه: أقرضه. ومنحه: (أعطاه، والاسم المنحة، بالكسر) ، وهي العطية، كذا في (الأساس)".

(منح،ج:7،ص:155،ط:دارالھدایة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100351

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں