بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منبر کی پہلی سیڑھی پر قرآن مجید رکھنا اور وہاں خطیب کا بیٹھنا


سوال

منبر کی جن سیڑھیوں پر خطیب بیٹھتا   ہے اس پر مقتدی غلطی سے قرآن مجید رکھ دے اور پھر ہٹادے، تو اس پر خطیب صاحب کے بیٹھنے کا شرعی حکم کیا ہے؟

جواب

اگر کوئی شخص منبر کی پہلی سیڑھی   پر قرآن مجید رکھ دیتا ہے جہاں خطیب اپنے پاؤں رکھتا ہے تو اس كا یہ عمل مناسب نہیں تھا اور اس کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، قرآن مجید کے ادب کا تقاضا یہ ہے کہ اس کو ایسی جگہ نہ رکھا جائے جہاں پاؤں رکھے جاتے ہوں،  بہرحال!اس عمل کی وجہ سے خطیب کے لیے بیٹھنا ممنوع نہیں ہو گا، خطیب کا بیٹھنا درست ہو گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100430

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں