بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الثانی 1446ھ 09 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

مینال نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

"مینال" نام رکھنا کیسا ہے؟ انٹرنیٹ پے اس کا مطلب جنت کا پھول ملتا ہے۔ یہ کہاں تک درست ہے؟

جواب

تتبع اور تلاش کے بعد بھی لفظ "مینال" کسی بھی لغت (عربی، فارسی، اردو، انگلش) میں نہیں ملا، لہذا مذکورہ تلفظ کے اعتبار سے یہ نام مجہول المعنی ہونے کی وجہ سے رکھنا درست نہیں ہے، البتہ اس کا صحیح تلفظ مَنَال(میم اور نون کے زبر کے ساتھ) ہے، اور اس تلفظ کے اعتبار سے معنی ہے: آسانی سے حاصل ہونے والی چیز۔ (القاموس الوحید،المادہ:نیل، ص:1732، ط:ادارۃ الاسلامیات) اور اس تلفظ کے اعتبار سے  یہ نام رکھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204201145

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں