بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 رمضان 1445ھ 19 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مِناہل نام رکھنا؟


سوال

 مناہل نام رکھنا کیسا ہے، م کے نیچے زیر سے Minahil؟

جواب

مِنَاھِل: میم کے زیر کے ساتھ عربی زبان میں نہیں آتا، اردو میں اس کو میم کے زیر کے ساتھ پڑھا جاسکتا ہے۔ اصل میں"مَنَاھِل": (میم کے زبر کے ساتھ): عربی زبان کا لفظ ہے، یہ منہل کی جمع ہے۔ منہل کا معنی ہے: پانی کا گھاٹ، چشمۂ آب، جنگل میں مسافروں کی منزل، پڑاؤ۔ (القاموس الوحید: باب الہاء (ص:۱۷۱۸)،ط۔ ادارہ اسلامیات)۔

مَنَاہل کا معنی ہوگا: پانی کے گھاٹ، پانی کے چشمے، مسافروں کے ٹھہرنے کی جگہیں۔ یہ نام رکھنا درست ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200876

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں