بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

منی ،عرفات مزدلفہ کا مکہ مکرمہ کی حدود میں شامل ھونے کی تفصیل


سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ منی مزدلفہ عرفات مکہ کی حدود میں ہیں یا نہیں اورمکہ میں پندرہ دن سے زیادہ رہنے والا مسافر شمار ہو کر قصر نماز پڑھے گا یا نہیں براے مہربانی جلد جواب عنایت فرمادیں جزاک اللہ خیرا

جواب

منی،عرفات مزدلفہ حدودِمکّہ سے خارج ہیں اس لیئے اگر کوئی حاجی ایّام منی کو شامل کرکے مکہ میں پندرہ دن قیام کی نیت کرتا ہے تو وہ مقیم نہیں بنےگا، قصر نماز ہی ادا کریگا اور اگر منی جانے سے قبل ہی اس کے پندرہ دن مکہ مکرّمہ میں ٹھرنے کی نیت ہو تو اس صورت میں وہ مقیم بن جایئگا اور مکّہ مکرمہ،منی،عرفات مزدلفہ میں مکمل نماز ادا کریگا۔ واللہ اعلم ۰


فتوی نمبر : 143412200007

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں