بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منی نام رکھنا


سوال

منی نام کے کیا معنی ہیں؟ میں اپنی بیٹی کا نام رکھنا چاہتی ہوں۔

جواب

منی"  اگر میم پرفتحہ (زبر) ہو تو اس کے معنی موت ، کےبھی آتے ہیں ،اگر  میم پر کسرہ(زیر)ہویعنی منِی تو اس کے معنی " مکہ معظمہ سے قریب ایک مقام کا نام جہاں ایام تشریق میں حاجی حضرات قیام کرتے ہیں"، اگر میم پر پیش کے ساتھ ہو یعنی مُنی تو اس کےمعنی تمنی کے آتے ہیں ، لہذا معنی کے اعتبار سے نام رکھنے کےلئے یہ لفظ مناسب نہیں، باقی  صحابہ،صحابیات کے ناموں میں سے کوئی  نام رکھنا  بہتر ہے۔

تاج العروس میں ہے:

"وقد مَني الله له الموت يمني،ولأضلنهم ولأمنيهم،وهي المنية،بالضم والكسر،والأمنية بالضم،وفى الصحاح،موضع بمكة،مذكر يصرف."

(باب و۔ي فصل م، ص:576،577، ج: 10 دار ابن جوزي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144308101144

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں