بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ملحان نام رکھنا


سوال

ملحان نام کا معنیٰ اور مطلب واضح کردیں۔

جواب

مِلحان (میم کے نیچے زیر) اور مَلحان (میم کے اوپر زبر کے ساتھ) کا معنی ہے:تیز قسم کی سفیدی، سخت سردی کے مہینوں کو بھی مِلحان/مَلحان کہا جاتا ہے؛اس لیے کہ ان میں برف گرتی ہے اور ہر چیز سفید دکھائی دیتی ہے۔

ملحان نامی  صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین میں سےدوصحابی ہیں،ایک ملحان بن زیاد بن غطیف،دوسرےملحان بن شبل البکری،جن کا ذکر سیر صحابہ میں ملتاہے، لہٰذا لڑکے کے لیے یہ نام رکھنانہ صرف درست اور جائز ہے بلکہ باعث برکت ہے۔

أسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ میں ہے:

"ملحان بن زياد بن غطيف ،  وقيل: ملحان بن غطيف بن  حارثة بن سعد بن الحشرج بن امرئ القيس بن عدي بن أخزم الطائي أخو عدي بن حاتم لأمه. أدرك النبي صلى الله عليه وسلم مسلما، وسمع أبا بكر الصديق وسار إلى الشام مجاهدا، وشهد فتح دمشق، وسيره أبو عبيدة منها بين يديه إلى حمص مع خالد بن الوليد. ذكره البلاذري. وشهد صفين مع معاوية، وكان أخوه عدي بن حاتم مع علي.

 ملحان بن شبل: (ب س) ملحان بن شبل البكري، وقيل: القيسي. وهو والد عبد الملك بن ملحان، ويقال: إنه والد قتادة بن ملحان القيسي. يختلفون فيه، وله حديث واحد."

( باب الميم واللام، ج:٥، ص:٢٤٩، رقم الترجمة:٥٠٨٨، ٥٠٨٩، ط:دارالكتب العلمية)

لسان العرب میں ہے:

"شِيْبانُ [شَيْبانُ]: جُمادَى الأُولى وَقِيلَ: كانون الأَول. ومَلْحانُ [‌مِلْحانُ]: كَانُونُ الثَّانِي، سُمِّيَ بِذَلِكَ لِبَيَاضِ الثَّلْجِ. الأَزهري: عَمْرُو بْنُ أَبي عَمْرٍو: شِيبانُ، بكسر الشين، ومِلْحان [‌مَلْحان] مِنَ الأَيام إِذا ابْيَضَّتِ الأَرض مِنَ الجَلِيتِ والصَّقِيعِ. الْجَوْهَرِيُّ: يُقَالُ لِبَعْضِ شُهُورِ الشتاء ‌مِلْحانُ [‌مَلْحانُ] لِبَيَاضِ ثَلْجِهِ."

(ح، فصل الميم، ج:٢، ص:٦٠٣، ط:دار صادر)

تاج العروس میں ہے:

"شَيْبَانُ: جُمَادَى الأُولَى، وَقيل كانُونُ الأَوّل (و) مِلْحَانُ (: الكانُونُ الثَّاني، سُمِّيَ بذالك لبياضِ الثَّلجِ. وَنقل الأَزهريُّ عَن عَمْرِو بن أَبي عَمرٍ و: شِيبَانُ، بِكَسْر الشين. ومِلْحَانُ من الأَيّامِ إِذَا ابْيَضَّت الأَرضُ من الصَّقِيع. وَفِي (الصّحاح) : يُقَال لبَعض شُهور الشِّتَاءِ مِلْحان، لِبياضِ ثَلْجِه.

(و) مِلْحَانُ: (مُخْلَافٌ باليَمَنِ) مشهورٌ، يُضاف إِلى حُفَاشَ. (و) مِلْحَانُ (جَبَلٌ بدِيارِ سُلَيمٍ) بالحجاز. وَقَالَ ابْن الحائك: مِلْحَانُ بنُ عَوْفِ بن مالكِ بن زيد بن سَدَدِ بن حِمْيَر، وإِليه يُنْسَب جَبَلُ مِلْحَانَ المُطِلُّ على تِهَامَةَ والمَهْجَمِ، واسمُ الجَبلِ رَيْشَانُ فِيمَا أَحْسب."

(فصل الميم مع الحاء المهملة، ملح، ج:٧، ص:١٤٧، ط:دار إحياء التراث العربي)

القاموس الوحید میں ہے:

"ملِح الشيئ -َ  مَلَحاً: انتہائی تیز، نیلے رنگ کا ہونا(جو مائل بہ سفیدی ہو)۔"

(ملح، ج:2، ص:1576، ط:ادارہ اسلامیات)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507100094

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں