بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مخرمہ نام کا معنی


سوال

مخرمہ نام کا مطلب کیا ہے؟

جواب

"مَخْرمَۃ  " صحابی رضی اللہ عنہ کا نام ہے، اس لفظ کی اصل "خرم" جس کے عربی میں  معنی  کاٹنے اور سوراخ کرنے کے آتے ہیں  ،انبیاءِ کرام علیہم السلام  اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے ناموں میں معنی کی طرف التفات نہیں کیا جاتا، بلکہ کسی صحابی کا نام ہونا ہی جواز کے لیے کافی ہے، انبیاء کرام اور صحابہ کرام کے  تمام اسماء باعث خیر و برکت ہیں۔

(الإصابة في تمييز الصحابة، ج:۶، ص:۴۹، ط:بیروت)،(اسدالغابۃ، ص:۱۱۱۰، ط:دارابن حزم)

"خرَمَ يَخرِم ، خَرْمًا ، فهو خارِم ، والمفعول مَخْروم :-
• خرَم الشَّيءَ ثقبه، شقَّه، قطعه :-خرَم الثَّوبَ/ الجدارَ/ أُذُنَه:-" فقط


فتوی نمبر : 144404100411

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں