بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مہندی لگانے کا حکم


سوال

کیا مہندی لگانا جائز  ہے؟

جواب

عورتوں کے لیے ہاتھ اور پاؤں پر ہر رنگ کی مہندی لگانا جائز ہے، (بشرطیکہ  مہندی میں کوئی ناپاک شے ملی ہوئی نہ ہو)، جب کہ سر کے بالوں میں سیاہ رنگ کی مہندی کے علاوہ مہندی کا  استعمال جائزہے۔

مرد کے لیے سر اور داڑھی کے بال سفید ہوجانے کی صورت میں سیاہ رنگ کے علاوہ مہندی کا خضاب لگانے کو فقہاءِ کرام  نے  مستحب لکھا  ہے۔ مردوں کے لیے (سر اور داڑھی کے علاوہ دیگر اعضاء پر) بغیرکسی عذرکے مہندی لگانا عورتوں کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے مکروہ ہے۔

 مہندی لگانے کے بعد وضو اور غسل وغیرہ کا حکم یہ ہے کہ مہندی لگانے یا رنگنے سے جو رنگ لگا رہ جائے اس سے وضو اور غسل وغیرہ میں خلل نہیں آتا، البتہ اگر جمی ہوئی مہندی ہاتھ پر جمی رہ گئی (یعنی ابھی تک اسے دھوکر یا کھرچ کر ہٹایا نہیں گیا) تو اس پر وضو صحیح نہیں ہوگا، کیوں کہ وہ جسم پر پانی پہنچنے سے مانع ہوتی ہے۔

الدر المختار شرح تنوير الأبصار (6 / 422):

" يستحب للرجل خضاب شعره ولحيته ولو في غير حرب في الأصح، والأصح أنه عليه الصلاة والسلام لم يفعله ويكره بالسواد، وقيل: لا".

حاشية رد المحتار على الدر المختار - (6 / 422):

"(قوله: خضاب شعره ولحيته ) لا يديه ورجليه؛ فإنه مكروه للتشبه بالنساء ، (قوله: والأصح أنه عليه الصلاة والسلام لم يفعله )؛ لأنه لم يحتج إليه؛ لأنه توفي ولم يبلغ شيبه عشرين شعرةً في رأسه ولحيته بل كان سبع عشرة، كما في البخاري وغيره،  وورد أن أبا بكر رضي الله عنه خضب بالحناء والكتم، مدني".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 154):

"(ولا يمنع) الطهارة (ونيم) أي خرء ذباب وبرغوث لم يصل الماء تحته (وحناء) ولو جرمه، به يفتى.

(قوله: به يفتى) صرح به في المنية عن الذخيرة في مسألة الحناء والطين والدرن معللاً بالضرورة. قال في شرحها: ولأن الماء ينفذه لتخلله وعدم لزوجته وصلابته، والمعتبر في جميع ذلك نفوذ الماء ووصوله إلى البدن".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200935

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں