مجھے نام مفرح اور مفراح میں فرق جاننا ہے،معنی کے ساتھ، اور ان میں سے کون سی اسپیلنگ/ہجے درست ہیں؟
۱۔ مِفرح میم پر زیر اور راء پر زبر کے ساتھ، بغیر الف کے، اس کا معنی ہے خوشی کا آلہ۔
۲۔ مِفراح: میم کے زیر کے ساتھ، راء کے بعد الف، اس کا معنی ہے زیادہ خوشی کا ہونا، نیز خوشی کا آلہ ہونا۔
لہٰذا یہ دونوں نام معنی کے اعتبار سے درست ہیں، رکھے جاسکتے ہیں۔
تاج العروس میں ہے:
"(والمفراح)، بالكسر: الذي يفرح كلما سره الدهر، وهو (الكثير الفرح)."
(فرح، ج: 7، ص: 13، ط: دار إحياء التراث العربي بيروت)
القاموس المحیط میں ہے:
"الفرح، محركة: السرور، والبطر، فرح، فهو فرح وفروح ومفروح وفارح وفرحان، وهم فراحى وفرحى. وامرأة فرحة وفرحى وفرحانة، وأفرحه وفرحه. والمفراح: الكثير الفرح."
(باب الحاء، فصل الفاء، ص: 233، ط: مؤسسة الرسالة)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144403101987
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن