بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

MICRO FINANCE BANK میں ملازمت


سوال

مجھے telenor micro-financing bank کی جانب سے جاب کی آفر آئی  ہے project management department کیا میں اس میں کام کرسکتا ہوں؟

جواب

telenor micro-financing bank بھی ایک قسم کا بینک ہی ہے کہ جس میں عام طور پر چھوٹے سرمایہ داروں کی رقوم سود پر رکھی جاتی ہیں اور اس میں سے چھوٹے کاروباروں کے لیے قرض بھی دیا جاتا ہے۔اگر اس بینک میں  صرف اسی نوعیت کے کام کیے جاتے ہیں  یا اس  قسسم کے سودی معاملات ہی زیادہ  کیے  جاتے ہیں تو  اس ادارے  میں  آپ کے لیے ملازمت  کرنا جائز نہیں ہے۔آپ کسی اور جگہ ملازمت تلاش کریں۔

اور اگر اس نوعیت کے  سودی قرضوں کی فراہمی کے علاوہ  جائز کام زیادہ کیے  جاتے ہوں تو  پھر آپ اس ادارے میں ایسا  کام کرسکتے ہیں جو کہ سودی لین دین سے متعلق نہ ہو، جیسے عام اکاؤنٹنگ وغیرہ کے کام۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201521

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں