بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میاں بیوی کا گھر میں جماعت کروانا


سوال

1۔ گھر میں نماز باجماعت کیسے اداء کریں۔ اگر خاوند جماعت کرواتاھے تو بیوی بیٹی اور بیٹے صف بندی کس طرح کریں؟ 2۔ کیا خاوند بیوی کے ساتھ کھڑے ھو کر نماز پڑھ سکتا ھے۔اسی طرح بہن بھائئ؟

جواب

1۔ امام سب سے آگے کھڑا ہو، اس کے پیچھے والی صف میں لڑکے، اور اس کے بعد والی صف میں بیوی اور لڑکیاں کھڑی ہوں۔ البتہ یاد رہے کہ مرد کے لیے بغیر کسی شرعی عذر کے مسجد کی جماعت کو چھوڑ کر گھر میں نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔ 2۔ مرد و عورت کے صف میں ایک ساتھ کھڑے ہونے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔


فتوی نمبر : 143409200059

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں