اگر ایک مرد بیوی کی حد سےزیادہ بدزبانی، گستاخی،نافرمانی اوراولاد کو باپ اورباپ کے تمام خاندان سے متنفرکردینے کی وجہ سے بیوی کو طلاق دینے کا مصمم ارادہ رکھتا ہواوراسی وجہ سے اس نے سال بھر سے حق زوجیت ادا کرنا بند کردیا ہولیکن بچوں کے امتحانات اورخاندان میں کسی کی شادی کی وجہ سے طلاق دینے کو موخر کرتا ہوتو کیا ایسی تاخیر کے زمانے میں اس بیوی کے ہاتھ کا کھانا اورکپڑوں کی دھلائی، استری وغیرہ کا استعمال مرد کے لیے شرعاً اوراخلاقاً جائز ہے ؟
بیوی کے ہاتھ کاکھانا ،کپڑوں کی دھلائی ،استری وغیر ہ کا استعمال سائل کے لیے شرعاً واخلاقاً جائز ہے لیکن اپنے مطلب کے لیے اس کے حقوق ضائع کرنا شرعاًاخلاقاً ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200203
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن