کیا میاں بیوی غسل کرتے وقت ایک دوسرے کی شرمگاہ کو دیکھ سکتے ہیں؟
کیا میاں بیوی جب ایک ساتھ غسل کریں تو کیا غسل کے وقت شوہر بیوی کے پستان کو دیکھ سکتا ہے ؟
میاں بیوی ایک دوسرے کے بدن کو سر سے پاؤں تک چھو اور دیکھ سکتے ہیں ،مگر ایک دوسرے کی شرگاہ کو دیکھنا مناسب عمل نہیں ہے ،حیا کے خلاف ہے ،حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے جنابِ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ستر کبھی نہ دیکھا تھا ۔(ترجمہ از مظاہر حق )۔
فتاوی عالمگیریہ میں ہے:
"أما النظر إلى زوجته ومملوكته فهو حلال من قرنها إلى قدمها عن شهوة وغير شهوة وهذا ظاهر إلا أن الأولى أن لا ينظر كل واحد منهما إلى عورة صاحبه."
(کتاب الکراہیۃ،باب فی المتفرقات، ج : 5،ص:327،ط:دار الفکر)
مرقاة المفاتيح شرح میں ہے:
" وعن عائشة قالت: ما نظرت أو ما رأيت فرج رسول الله صلى الله عليه وسلم قط. رواه ابن ماجه. (وعن عائشة) - رضي الله عنها (قالت: ما نظرت) أي حياء منها (أو ما رأيت) أي حياء منه وكذا."
(کتاب النکاح ، ج : 5،ص:2058،ط:دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144504100476
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن